انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی آدتیہ ناتھ کے ذات پات کی تفریق پر مبنی ’حقارت آمیز‘ تبصرے کے بعد دوبارہ جھاڑو اٹھا لیا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پرینکا گاندھی نے لکھنؤ میں دلتوں کے علاقے کا اچانک دورہ کیا اور جھاڑو اٹھا کر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے حراست کے دوران سیتاپور گیسٹ ہاؤس میں فرش جھاڑنے پر ان کا مذاق اڑانے پر ردعمل ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں
-
’مہاتما گاندھی کا قاتل نتھو رام گوڈسے سچا ہندو قوم پرست تھا‘Node ID: 533166
-
انڈیا: پرینکا گاندھی کی پولیس حراست میں کمرے میں جھاڑو سے صفائیNode ID: 606136
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے ’ذات پرستانہ تبصرے‘ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ پارٹی کی تمام ضلعی کمیٹیاں ہفتے کو والمیکی مندروں کی صفائی کریں گی۔
پریانکا گاندھی واڈرا کی حراست کے دوران فرش پر جھاڑو لگانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ’جنتا اس کو اسی لائق بنانا چاہتی ہے اور اسی لائق بنا دیا۔‘
انہوں نے ایک نجی ٹی وی نیوز چینل میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ان لوگوں کے پاس پریشانی اور منفیت پھیلانے کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کے تبصرے کے جواب میں پرینکا گاندھی نے ایک دلت کالونی پر جا کر جھاڑو اٹھا کر کہا کہ یہ سادگی اور عزت نفس کی علامت ہے۔
झाड़ू लगाना स्वाभिमान का काम है।
अपनी सोच बदलिए @myogiadityanath pic.twitter.com/E3S6eTxjrZ
— UP Congress (@INCUttarPradesh) October 8, 2021