Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں نصف ارب درہم مالیت کی 500 کلو گرام کوکین پکڑی گئی

دبئی پولیس نے 500 ملین درہم ( 136 ملین ڈالر) سے زیادہ مالیت کی 500 کلو گرام کوکین ضبط کی ہے۔
خطے میں منشیات کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ریکٹ پکڑا ہے۔ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق افسران کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ’ ایک ’بین الاقوامی منشیات سنڈیکٹ‘ امارات میں اپنے ایک ساتھی کی مدد سے بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
دبئی پولیس نے اتوارکو بتایا کہ’ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کی نگرانی کی جب وہ مقامی ایئرپورٹ سے شہر میں داخل ہوا۔ مشتنہ شخص کی نقل وحرکت کو مانیٹر کیا گیا اور اسے ایک گودام کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا‘۔ 
اسے دھات کاٹنے کے لیے استعمال میں آنے والے کچھ اوزار خریدتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
اس کے بعد مشتبہ شخص کو ایک گودام کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا جہاں اس نے منشیات اتاری تھیں۔
شمتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور گودام کی تلاشی لی گئی ۔اس کی گاڑی سے بھی منشیات اور اوزار ملے۔
بیان کے مطابق ایک کنٹینر میں چھپائی گئی منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی میں ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے رکن کوگرفتارکیا ہے۔
منشیات کی بھاری مقدارایک مال بردار کنٹینر کے پینل کے اندرچھپائی گئی تھی اور اس کی دبئی کی بندرگاہ آمد کے بارے میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔
پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی اس کارروائی کو’آپریشن بچھو‘کا نام دیا ۔ 
 

شیئر: