اسرائیل کے شہر حیفہ میں پیر کو چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر ہے۔
جنوری 19 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان سیزفائر معاہدے کے بعد یہ اسرائیل میں پہلا مہلک حملہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
غزہ میں تمام امداد اور رسد کا داخلہ روک رہے ہیں: اسرائیل
Node ID: 886644
-
-
گذشتہ ہفتے غزہ سیز فائر کا پہلا فیز ختم ہونے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان اگلے مرحلے کے لیے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
اسرائیل کے میگن ڈیوڈ ایڈم ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ طبی ٹیموں نے 70 سال کے ایک شخص کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے اور چار زخمیوں کو طبی امداد دے رہے ہیں۔
ایمرجنسی سروس کے مطابق حملے میں 30 سالہ ایک مرد، ایک خاتون اور 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور اسے اسرائیل فلسطین تنازعہ سے جوڑ دیا ہے۔
تاہم پولیس نے ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں کی ہے۔
حملہ حیفہ شہر کے بس اور ٹرین سٹیشن میں ہوا ہے۔ حیفہ اسرائیل کا ساحلی شہر ہے جس کی آبادی یہودیوں اور عربوں پر مشتمل ہے۔
خیال رہے اسرائیل نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں تمام سامان اور رسد کا داخلہ روک دیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں امداد کی رسائی روکنے کا کہا گیا لیکن اس فیصلے کی وضاحت نہیں کی گئی۔ اسرائیل نے خبردار کیا تھا کہ اگر حماس نے جنگ بندی میں توسیع کی امریکی تجویز کو قبول نہ کیا تو اسے ’مزید نتائج‘ بھگتنا ہوں گے۔