بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے کی ولادت: بلاول کا ’آفیشلی ماموں‘ بننے کا اعلان
سابق صدر کی بیٹی کی شادی رواں برس جنوری میں ہوئی تھی (فوٹو: بختاور بھٹو زرداری)
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
پیر کے روز بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں اپنے شوہر کو مینشن کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت کا اعلان کیا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کے بھائی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھانجے کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کی تو لکھا کہ وہ ’آفیشلی ماموں‘ بن گئے ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بیٹے کی ولادت کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں اور ان کے شوہر کو مبارکباد دی۔
ابتدائی اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ’کانگریچولیشن بی بی‘ کے الفاظ ٹوئٹر ٹرینڈز لسٹ کا حصہ بن گئے۔
بیٹے کی ولادت کی ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والے کچھ صارفین نے آصفہ بھٹو زرداری کو خالہ بننے کی مبارکباد دی تو راولپنڈی میں قتل ہونے والی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا ذکر کیے بغیر رہ نہ سکے۔
ڈاکٹر نازیہ میمن نامی ٹویپ نے لکھا ’وہ نانی بننے پر بہت خوش ہوتیں۔
بختاور بھٹو زرداری کا محمود چوہدری کے ساتھ نکاح رواں برس 29 جنوری کو ہوا تھا جب کہ بارات اگلے روز 30 جنوری کو ہوئی تھی۔ کراچی میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران وبائی صورتحال کی وجہ سے خاندان کے افراد سمیت چند قریبی مہمان ہی شریک ہوئے تھے۔