شمالی کوریا کے ایک فوجی کی تنگ نیلے کپڑوں میں سرکاری میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس نے کافی ہلچل مچائی ہے۔
تصویر کے سامنے آتے ہی کسی نے فوجی کو ’سپر ہیرو‘ ’کیپٹن ڈی پی آر کے‘ اور کسی نے ان کو ’راکٹ مین‘ کہا۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وہ پیر کو ان 30 فوجیوں کے ساتھ موجود تھے جنہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اسلحے کی ایک نمائش میں تصویر لی۔
مزید پڑھیں
-
شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی اہلیہ ایک سال بعد نظر آئیںNode ID: 541846
-
لا پالما جزیرے پر بہتے ’لال دریا‘ سے مزید کئی گھر خطرے میںNode ID: 607801
شمالی کوریا نے نمائش کے اگلے دن تصایر شائع کی تھیں۔
تمام فوجیوں نے مخصوص رنگ یونیفارم پہنا تھا، ان میں صرف دو افراد نے مختلف رنگ پہنا ہوا تھا، ایک نے نیلا رنگ اور دوسرے نے نیوی بلیو یونیفارم پہنا تھا۔
شمالی کوریا کے رہنما نے سیاہ رنگ پہنا ہوا تھا۔
جنوبی کوریا، امریکہ اور دیگر جگہوں پر کچھ ٹوئٹر صارفین نے ان کو مذاق کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ’انسانی توپ کے گولے‘ جیسا دکھ رہے ہیں۔
شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نے اس شخص کے بارے میں کچھ نہیں کہا تاہم مونٹیری میں مڈل بری انسٹی ٹیوں آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے ایک تجزیہ کار جیفری لیوئس نےایک تصویر ٹیوٹ کی کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ وہ پیرا شوٹر تھا۔‘
It seems he's the parachutist. pic.twitter.com/XtRdDsKNII
— Dr. Jeffrey Lewis (@ArmsControlWonk) October 12, 2021