بحیرہ احمر حوثی ملیشیا کی دو بارودی کشتیاں تباہ
بارودی کشتیوں کو باب المندب کے قریب تباہ کیا گیا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی دو بارودی کشتیاں تباہ کردیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’بارودی کشتیوں کو بحیرہ احمر کے جنوب میں باب المندب کے قریب تباہ کیا گیا ہے‘۔
’حوثی ملیشیا بحیرہ احمر میں تجارتی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے جسے قبل از وقت کارروائی کے ذریعہ ناکام بنادیا گیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’آبی گزرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے حوثی ملیشیا عالمی معاہدوں کی پامالی کر رہی ہے‘۔