Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک ساتھیوں کو سعودی سمیں فراہم کرنے پر چار افراد گرفتار

ریاض پولیس نے چار تارکین کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بیرون ملک موجود افراد کو سعودی سمیں فراہم کرکے شہریوں کو دھوکہ دینے میں معاونت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان میں تین یمنی اور ایک مصری تارک وطن ہے۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے قبضے سے مختلف سعودی کمپنیوں کی 49 سمیں ضبط کی ہیں‘۔
پولیس ترجمان کے مطابق ’یہ لوگ سوشل میڈیا ذرائع کے علاوہ سعودی نمبروں کو استعمال کرکے سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے بیرون ملک موجود اپنے ساتھیوں کے تعاون سے متعدد خدمات فراہم کرنے کے بہانے لوگوں سے پیسے وصول کیے ہیں‘۔
پولیس کے مطابق ’ان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: