Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر بلدیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا بھاری پڑ گیا

’ سرکاری ذرائع پر ہی شکایت درج کرنی چاہئے، سوشل میڈیا کو اختیار کرنا شکایت کا مناسب طریقہ نہیں‘ ( فوٹو: الاخبار)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی پر سوشل میڈیا میں تنقید کرنے والےشہری کو قید وجرمانے کی سزا ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے مذکورہ شہری کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
تفصیلات میں بتایا گیا کہ مذکورہ شہری نے مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی کارکردگی کو سوشل میڈیا میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس پر میونسپلٹی نے بے جا الزام اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے کا مقدمہ دائر کردیا ۔
عدالت نے شہری کو قصور وار ٹھہرانے پر موقف اختیار کیا کہ ہر شہری کو بلدیہ کے خلاف شکایت کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
تاہم اسے سرکاری ذرائع پر ہی شکایت درج کرنی چاہئے۔ سوشل میڈیا ذرائع کو اختیار کرنا شکایت کرنے کا مناسب طریقہ نہیں۔
شہری نے بلدیہ کی کاکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکایات کے فراہم کردہ ذرائع سے تجاوز کرتے ہوئے ایک سرکاری ادارے کی بے جا تشہیر کی ہے۔
عدالت نے شہری کو 5 ہزار ریال جرمانہ اور ایک ماہ کے لیے قیدکی معطل سزا سنائی ہے۔

شیئر: