شہریوں کو 30 رمضان تک ٹھیلے لگانے کی اجازت
’مذکورہ مقامات پر 15 رمضان سے ماہ مبارک کے اختتام تک ٹھیلے لگائے جاسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے السلامہ محلے میں سعودی شہریوں کو مفت ٹھیلے لگانے کی اجازت دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حی السلامہ میں ٹھیلے لگانے متعدد جگہیں مقرر کی گئی ہیں جہاں فوڈ ٹرک، بستہ اور ٹھیلہ لگایا جاسکتا ہے۔
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ ’عام شہریوں کی سہولت اور مدد کے لیے موسمی تجارت کا موقع دیا جارہا ہے‘۔
’مذکورہ مقامات پر 15 رمضان سے ماہ مبارک کے اختتام تک ٹھیلے لگائے جاسکتے ہیں‘۔
’معیار اور صحت کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیمیں دورے کرتی رہا کریں گی‘۔