Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے سبب سفر نہ کرنے والوں کے ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ

سعودی سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے تین نکات جاری کیے ہیں- (فوٹوعرب نیوز)
سول ایوی ایشن نے مملکت میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظرمتاثر ہونے والے مسافروں کے غیر استعمال شدہ ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ کریں- 
سعودی سول ایوی ایشن نے غیر استعمال شدہ ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ کے لیے  چند نکات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے- 
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیاں جو سعودی عرب سے مسافروں کو سفری خدمات فراہم کرتی ہیں کے لیے تین نکات جاری کیے ہیں- 
اتھارٹی کی جانب سے جاری پہلے نکتے میں کہا گیا ہے کہ اگر مسافر غیر استعمال شدہ ٹکٹ واپس کرنا چاہتا ہے تو اسے ادائیگی کی پالیسی کے تحت  اس کی سہولت فراہم کی جائے- 
دوسرے نکتے کے مطابق اگرکسی مسافر کو ایکسچینج واوچرز جاری کیے گئے ہوں اس صورت میں مسافر کی خواہش کے مطابق اسے بغیر اضافی چارجز کے ری فنڈ یا واوچر کی تجدید کی جائے-
تیسرے اورآخری نکتے میں کہا گیا ہے کہ اگر مسافر فلائٹ کو ری شیڈول کرنا کا خواہشمند ہو تو اسے اس کی سہولت دی جائے اس مد میں کوئی اضافی رقم چارج نہ کی جائے تاہم اگر مسافر اپنے روٹ کو تبدیل کرانا چاہتا ہے تو فضائی کمپنی نئے روٹ کے مطابق ہی اضافی نرخ لے سکتی ہے اس کے علاوہ نہیں- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: