Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن کی نئی سہولیات

تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کو  بہترین صحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے سرکاری و تمام نجی ایئرلائنز کے لیے مملکت سے باہر جانیوالے شہریوں کے سفر کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک نیا سرکلر جاری کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس سرکلر میں بیان کیا گیا ہے کہ ایئرلائنز ان  سعودی شہریوں کو بین الاقوامی پروازوں پر سفر کی اجازت دے سکتی ہیں بشرطیکہ انہیں مملکت میں منظور شدہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین میں سے کسی ایک کی مکمل خوراکیں مل چکی ہوں۔ 12 سال سے کم عمر مسافروں کو اس کی چھوٹ دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی اڈوں پرحفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

علاوہ ازیں12سال سے کم عمر کے مسافروں کو مملکت سے باہر کوویڈ-19 انفیکشن کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے منظور شدہ انشورنس دستاویز پیش کرنا ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ 6 ماہ سے بھی کم عرصہ میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے شہریوں  اور 6 ماہ سے زائد عرصہ قبل کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد جنہوں نے مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی ایک خوراک لے لی ہو وہ مسافر بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ طریقہ کار 9 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

 12سال سے کم عم مسافروں کو انشورنس دستاویز پیش کرنا ضروری ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

سول ایوی ایشن اتھارٹی سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس پر ہرقسم کے حفاظتی اقدامات کا اطلاق جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد سعودی ہوائی اڈوں پر مسافروں کو صحت سے متعلق بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس طریقہ کار میں تمام متعلقہ حکام اور مملکت کے ہوائی اڈوں پر کام کرنے والی فضائی نقل و حمل کی کمپنیوں کو صحت کی حفاظت کے تقاضوں اور حفاظتی اقدامات کی تعمیل کرنے کا پابند بنانا بھی شامل ہے۔
 

شیئر: