Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

اوائی سی مملکت کے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے حوثی ملیشیا کی دہشتگرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ او آئی سی اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ  ہے اورمملکت کی جانب سے کیے جانے والے سلامتی کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے ـ
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں کو مسلسل ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جن سے شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں ـ
انہوں نے اتحادی فورسز کی اہلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز عرب اتحادی فورسز نے جازان شہر پرحوثی باغیوں کے دھماکہ خیز ڈرون حملے کو بروقت ناکام بناتے ہوئے اسے فضا میں ہی تباہ کردیا تھا جو اس بات کی دلیل ہے کہ اتحادی فورسز پیشہ ورانہ اہلیت کی حامل ہیں ـ

شیئر: