ایئرپورٹس مکمل گنجائش کے ساتھ آپریشنل، پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم اور سمندری مخلوقات سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر
سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں مسجد الحرام میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی، مملکت کے تمام ایئرپورٹس مکمل گنجائش کے ساتھ آپریشنل اور آبی مخلوقات کی دریافت سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
مسجد الحرام میں ڈیڑھ سال بعد سماجی فاصلے کے بغیر نماز
مسجد الحرام میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد اتوار کو فجر کی نماز سماجی فاصلے کے بغیر ادا کی گئی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئیں
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے سماجی فاصلے کےلیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں۔حرم مکی اور مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں آنے والوں کےلیے سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کرتے ہوئے کورونا کی وبا سے قبل صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب نے مکمل گنجائش کے ساتھ تمام ایئرپورٹس چلانا شروع کر دیے
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلانا شروع کر دیے۔
اجتماعات میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم
کورونا کے باعث سامنے آنے والے بے لوث جذبوں کو سعودی عرب میں بھی بہت یاد کیا جائے گا
نیوم کے پانیوں میں عظیم الجثہ آبی مخلوقات دریافت
’اوشن ایکس ‘ کمپنی کے تعاون سے بحیرہ احمر کے شمال میں چھ ہفتوں ہر مشتمل ’اوشن ایکسپلورر‘ مہم میں عظیم الجثہ سمندری مخلوقات دریافت کی گئی ہیں جو سمندرکی گہرائیوں میں پائی گئی ہیں۔
الشیحیہ میں پانچواں انار میلہ
الشیحیہ میں پانچواں انار میلہ منعقد کیا گیا جس میں 80 فارموں نے شرکت کی ۔ میلے میں انار اور اس سے بنی اشیا کی نمائش کے علاوہ متعدد ثقافتی، سماجی اور تفریحی پروگرام ہورہے ہیں۔
میڈیکل سینٹر میں آگ بجھانے کی مشق
ینبع رائل کمیشن نے میڈیکل سینٹر میں فرضی آگ بجھانے کی مشق کرائی ہے ۔
فالکن میلے میں نیلامی
فالکن میلے میں بازوں کی نیلامی لگائی جا رہی ہے ۔ باز و شکار میلے میں اب تک فروخت ہونے والے بازوں میں سب سے مہنگا باز ’طبرجل‘ علاقے کا ’شاھین فرخ ‘رہا جسے 2 لاکھ 6 ہزار ریال میں فروخت کیا گیاـ
دو کارروائیوں میں ڈیڑھ کلو کوکین برآمد
ٹیکس اورکسٹم اتھارٹی نے ریاض اور جدہ میں کوکین اسمگلنگ کی 2 کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے ـ ملزمان سے مجموعی طورپر ڈْیڑھ کلو گرام کوکین برآمد کرلی گئی ـ
یمن کے صوبے مارب میں امدادی سامان تقسیم
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن کے صوبے مارب میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے ۔
سعودی سکاؤٹس کی انٹرنیشنل جمبوری آن ایئر میں شرکت
سعودی عرب سکاؤٹ ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل جمبوری آن دی ایئر اور انٹرنیشنل جمبوری انٹرنیٹ میں حصہ لے رہی ہے۔
ریاض میں حجازی بکروں کی خوبصورتی مقابلہ
شہزادہ سلطان بن محمد بن مشعل بن عبد العزیز کی سرپرستی میں ریاض میں حجازی بکروں کی خوبصورتی مقابلہ منعقد ہوا ہے۔