خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو ’نماز استسقا‘ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’مملکت کے تمام علاقوں میں جمعرات 28 نومبر کو نماز استسقا (بارش کے لیے ) ادا کی جائے۔
’ سب لوگ گناہوں کی مغفرت طلب کریں اور اللہ تعالی سے رجوع کریں‘۔
شاہ سلمان کی ہدایت پر حرمین شریفین اورمملکت بھر کی تمام مساجد میں صلاۃ استسقا کا اہتمام کیا جائے گا۔