Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سعودی بجٹ میں چار لاکھ ملازمتیں کس شعبے میں؟

بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے بجٹ 2025 میں انسانی وسائل کے شعبے میں 4 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق منگل 26 نومبر 2024 کو وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سال 2025 کے لیے بجٹ پیش کیا جس کی منظوری سعودی کابینہ نے دی تھی۔
بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ایسے شعبے جہاں انسانی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے وہاں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
مجوزہ منصوبے کے مطابق انسانی وسائل سے متعلق اہم شعبوں میں ایک اندازے کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں 4 لاکھ اسامیاں پیدا کی جائیں گی تاکہ بے روزگاری کی شرح کو مزید کم کیا جاسکے۔
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے تعاون سے افرادی قوت ترقیاتی فنڈ کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار اداروں کو مختلف نوعیت کی سروسز فراہم کی جائیں گی جن کے تحت وہ افرادی قوت میں اضافے کےلیے تربیتی پروگرامز کا آغاز کریں گے جن سے 23 لاکھ افراد مستفیض ہو سکیں گے۔
واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے سال 2025 کے لیے روزگار فراہمی منصوبے کے تحت 24 وزارتوں اور سرکاری اداروں میں افرادی قوت کے اضافے کے لیے منصوبے مرتب کیے گئے ہیں جن کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

شیئر: