Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کار حادثہ، اطالوی طائفے کے تین ڈانسر ہلاک

وزارت خارجہ نے اطالوی باشندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں اتوار کو کار کے حادثے میں تین اطالوی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
اطالوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حادثے میں اطالوی باشندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تینوں اطالوی رقاص ایک تھیڑ کے افتتاح کے لیے سعودی عرب آنے والے اطالوی طائفے کا حصہ تھے۔
ہلاک ہونے والوں کی عمر تیس سال سے کم تھی، ان کی شناخت انتینو، جیمپیرو اور نکولس کے نام سے ہوئی ہے' چوتھے شخص کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔
ابتدائی اطلاعا ت میں بتایا گیا کہ اتوار کو چھٹی تھی اور انہوں نے صحرا میں سیر وتفریح کا فیصلہ کیا تھا نامعلوم وجہ کی بنا پر ان کا گاڑیاں ایک کھائی میں جا گریں اور کر الٹ گئیں۔
حادثے میں مزید تین اطالوی متاثر ہوئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے تاہم باقی دو محفوظ رہے۔

 

شیئر: