مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک صحافی کی لائیو رپورٹنگ اچانک ہی ایک فلمی سین میں تبدیل ہو گئی جب موٹر سائکل پر سوار ایک چور نے موبائل چھین لیا۔
عرب نیوز کے مطابق مصری اخبار یوم سیون سے وابستہ ایک صحافی دارالحکومت قاہرہ میں آنے والے زلزلے کی لائیو رپورٹنگ اپنے موبائل کے ذریعے کر رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار ایک چور تیزی سے آیا اور فون چھین کر لے گیا۔
لیکن چور کو یہ معلوم نہیں تھا کہ تمام واقعہ لائیو سٹریمنگ کے ذریعے ناظرین دیکھ رہے ہیں۔
چور نے موبائل موٹر بائیک پر اس طرح سے رکھا کہ کیمرہ اس کے چہرے کی طرف تھا۔
#اليوم_السابع
مراسل اليوم السابع كان طالع لايف يتكلم عن الزلازل التليفون اتسرق منه والواد اللي سرقه كمل اللايف pic.twitter.com/ZAyHXN53z6— Yasmin Mahmoud (@M49828376Yasmin) October 19, 2021