Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثی باغیوں کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کی مذمت

سکیورٹی کونسل نے ابہا ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی بھی مذمت کی (فوٹو اے ایف پی)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر اور یمن کے ساحل کے قریب کمرشل بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سلامتی کونسل نے حوثیوں سے کہا ہے کہ وہ مارب میں کارروائیاں بند کریں، قریبی علاقے العبدیہ کی ناکہ بندی ختم کریں اور پورے ملک میں جنگ بندی کریں۔
حوثی باغیوں نے مارب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حالیہ چند ہفتوں میں کارروائیاں تیز کی ہیں۔
سکیورٹی کونسل نے حوثیوں کی جانب سے بچوں کو ورغلانے اور بھرتی کرنے کی بھی مذمت کی ہے جن میں کچھ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔
سلامتی کونسل نے یمن میں امن کی ابتر صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقین سے ریاض معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل کی۔
اس نے یمن نے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
سکیورٹی کونسل نے ابہا ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی بھی مذمت کی۔

شیئر: