Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، ریکارڈ ٹیکس گوشوارے اور ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر سمیت گذشتہ ہفتے کی پاکستان سے اہم خبریں

گزشتہ ہفتے پاکستان میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب، نور مقدم کیس میں ملزم کی والدہ کی ضمانت کی خبریں نمایاں رہیں۔
اس کے علاوہ  افغانستان سے آنے والوں کے لیے آن ارائیول ویزہ، شوکت ترین کی مشیر خزانہ تقرری، ایبٹ آباد میں 34 سالہ خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش، ریکارڈ ٹیکس گوشوارے سمیت دیگر خبریں بھی اہم رہیں۔ گذشتہ ہفتے پاکستان سے چند اہم خبریں

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کے سوال پر وزیراعظم کا قہقہہ

پاکستان میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر تعطل اور اس حوالے سے مقامی اور سوشل میڈیا پر چلنے والی متضاد خبروں کے بعد سب نظریں وزیراعظم عمران خان پر مرکوز ہیں کہ وہ کب اور کسے اس اہم عہدے کے لیے چنتے ہیں۔
ایسے میں جمعرات کو طلب کیے جانے والا قومی اسمبلی کا اجلاس خاصا اہم بن گیا تھا کیونکہ اس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کا بھی امکان تھا۔ اجلاس سے قبل حکمران اتحاد کے اجلاس کی صدارت کے لیے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر ایک پہنچے تو وہاں موجود صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ سب کا ایک ہی سوال تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کب ہوگا؟ تاہم وزیراعظم قہقہہ لگاتے ہوئے اجلاس میں چلے گئے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

اس سال ریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے: ایف بی آر

پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ اس نے 15 اکتوبر تک 26 لاکھ انکم ٹیکس کے ریکارڈ گوشوارے وصول کر لیے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48 اعشاریہ چھ ارب روپے اکھٹا ہوا ہے۔
گذشتہ ٹیکس سال آخری تاریخ آٹھ دسمبر 2020 تک 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے اور ان کے ساتھ 29 اعشاریہ چھ ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

’فیک نیوز کے بارے میں میڈیا کے اندر مباحثہ ضروری‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج میڈیا کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز ہے، خبر پھیلانے کے ذرائع زیادہ ہونے سے فیک نیوز کا مسئلہ شروع ہوا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق عرب نیوز پاکستان کے سالانہ ایڈیٹرز اینڈ رپورٹرز کانفرنس سے خطاب میں فواد چودھری کا کہنا تھا انڈیا 785 ایسی ویب سائیٹس ہیں جو پاکستان کے خلاف فیک نیوز پھیلا رہی ہیں۔
’انڈیا نے مینار پاکستان واقعہ کے بعد پاکستانی معاشرے پر بے جا تنقید کی۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

 

 

تحریک لبیک کا جمعے کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان 

کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے جمعے کو لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک لبیک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کے ساتھ معاہدہ پر مکمل عمل درآمد  کروانے کے لیے اسلام آباد کی طرف پرامن لانگ مارچ ہوگا۔
لانگ مارچ  22 اکتوبر بروز جمعہ تین بجے مسجد رحمتہ اللعالمین چوک یتیم خانہ سے روانہ ہو گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

نور مقدم قتل کیس: ٹرائل کا آغاز، استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند 

نور مقدم قتل کیس میں باقائدہ ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد کے ایڈشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں استغاثہ کے گواہان قلمبند کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔  
ابتدائی طور پر استغاثہ کے گواہ سینئیر سب انسپکٹر محمد رضا کا بیان قلمبند ہونے کے بعد جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ 
دوسری جانب عدالت میں ملزم کی والدہ عصمت آدم جی کے وکیل کی جانب سے جائے وقوعہ والے گھر کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے درخواست کی کہ میری موکلہ کی ضمانت ہو گئی ہے، گھر ان کی ملکیت ہے انہیں استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ 
جج عطا ربانی نے ریمارکس دیے ’آپ کو آپ کا گھر استعمال کرنے سے کس نے روکا ہے؟ گھر سے تو سارے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔‘  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی کے دفتر کا دورہ

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل باجوہ کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے کیا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کورونا کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو اندرونی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

شوکت ترین وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے فنانس اور ریونیو مقرر

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مشیر برائے فنانس اور ریونیو مقرر کر دیا گیا ہے۔
شوکت ترین کے پاس 16 اکتوبر تک وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ تھا لیکن قانون کے تحت وزیراعظم پاکستان کسی بھی شخص کو صرف چھ ماہ تک وزیر بنا سکتے ہیں، اس کے بعد متعلقہ وزیر کا قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن بننا لازمی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

ایبٹ آباد میں 34 سالہ خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد شہر میں 34 سال کی ایک خاتون کے یہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
بچوں کی پیدائش ایبٹ آباد کے جناح انٹرنیشنل ہسپتال میں ہوئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں  

 

 

 

شیئر: