کاروباری حساب کتاب سے متعلق پاکستانی موبائل ایپلیکیشن کی جانب سے بنائی گئی ایک ایسی ویڈیو سوشل ٹائم لائنز پر وائرل ہوئی ہے جو مسائل سے بچنے کے لیے ’پرانے طور طریقوں کے بجائے‘کچھ نیا کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ سے قبل سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک ’انڈین اینکر‘ اور ’انڈیا میں پاکستانی جاسوس کبوتر کی گرفتاری‘ کی تھیمز کو استعمال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے‘: موقع، موقع کی ورلڈکپ سے قبل واپسیNode ID: 609216
ایک منٹ سے کچھ زیادہ دورانیے کی ویڈیو میں ایک بزرگ تاجر کو دکھایا گیا ہے جو اپنے کاروبار کے حساب کتاب اور اس سے متعلق پیغام رسانی کے لیے کبوتر کو استعمال کرتے ہیں۔
کبوتر کے پاؤں سے باندھا گیا پیغام اس وقت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے جب پرندہ باڑ کی دوسری طرف جا اترتا ہے، وہاں موجود ایک فوجی دکھائی دینے والا فرد اس کے قریب آتا دکھائی دیتا ہے۔
اس کے بعد کے مناظر میں ٹیلی ویژن پر ’جرنب گوسوامی‘ نامی ایک اینکر کو انتہائی جذباتی انداز میں ’خلاصہ‘ پیش کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ اینکر کبوتر اور اس کے پاؤں سے بندھے پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل حساب کا ذکر کیوں؟ آخر میں ہاتھ میں موجود کاغذات کو پھاڑتا اور پھر چلاتے ہوئے سوال کرتا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے۔
Match Ka Ho Na Ho, Karobar Ka Hisaab Ab Barabar Hokay Rahega!
Maukey pe lagao chauka, Digi Khata Karo Download aur 100% secure Khata Banao.#DigiKhata #AbHogaHisaabBarabar #IndvsPak pic.twitter.com/ZIbjR7MXMv— digikhata (@digikhata) October 23, 2021