Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے‘: موقع، موقع کی ورلڈکپ سے قبل واپسی

روایتی حریف پاکستان اور انڈیا ٹی20 ورلڈکپ میں 24 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گے اور ہر ٹاکرے سے پہلے اس بار بھی انڈین چینل ’سٹار سپورٹس‘ کی جانب سے مشہور زمانہ اشتہار ’موقع، موقع‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔
اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ایک شخص ٹی وی خریدنے ایک دکان میں داخل ہوتا ہے اور سکھ سیلزمین کو کہتا ہے آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کپ آرہا ہے کوئی بڑا ٹی وی دکھائیں۔
پھر پاکستانی شرٹ پہنا شخص کہتا ہے ’اس بار بابر اور رضوان دبئی سے ایسے چھکے ماریں گے کہ دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے۔‘
’موقع چھین کے لیں گے۔‘
ان کو پھر سیلزمین میچ دیکھنے کے لیے دو ٹی وی دیتا ہے اور کہتا ہے ’ٹی20 ورلڈکپ میں آپ ہم سے پانچوں بار ہارے ہیں، اب پٹاخے تو پھوٹنے سے رہے، اب کچھ تو پھوڑوگے۔‘
دو ٹی وی دیتے ہوئے سیلزمین کہتا ہے ’بائے ون، بریک ون فری۔‘
لیکن اس بار پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اس بار ’یہ ہمارا موقع ہے۔‘
تحسین ثروت نامی صارف نے لکھا کہ ’مین ان گرین کو مین ان بلیو کے خلاف میچ کے لیے نیک تمنائیں۔‘
’ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف انڈیا کے پرفیکٹ ریکارڈ کو توڑنے کا وقت آگیا ہے۔‘

دانش نامی صارف نے لکھا ’پاکستان اور انڈیا کا میچ ہمیشہ دیکھنے میں مزہ آتا ہے‘۔
’اس بار ہم جیتیں گے۔‘

انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین بھی اس اشتہار پر تبصرے کررہے ہیں اور ان کی ٹوئیٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ اشتہار انہیں زیادہ پسند نہیں آیا۔
ورن نامی صارف نے لکھا کہ ’اب یہ بور ہوتا جارہا ہے اور اس میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔‘
ونیت کمار نامی صارف نے لکھا کہ ’جب جوک لمبا ہوجاتا ہے تو اپنی کشش کھودیتا ہے۔‘

 

شیئر: