عرب اتحاد نے حوثیوں کی چار بوبی ٹریپ کشتیاں تباہ کردیں
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 18:59
اب تک 91 بوبی ٹریپ کشتیوں کوتباہ کیا جا چکا ہے(فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد نے یمن کے مغربی گورنریٹ الحدیدہ میں حوثیوں کی ایک عسکری سائٹ کو نشانہ بنایا ہے، چار بوبی ٹریپ کشتیوں کو ممکنہ حملے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’عرب اتحاد کے طیاروں نے الحدیدہ شہر کے مشرق میں الجبانہ کے ایک کوسٹل بیس کو نگرائی اور انٹیلی جنس اطلاعات پر نشانہ بنایا ہے۔
جہاں کشتیاں بحرہ احمر سے گزرنے والے بیین الاقوامی جہازوں پر حملے کے لیے تیار تھیں۔
عرب اتحاد کی کوششوں نے جنوبی بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عرب اتحاد نے الحدیدہ میں کارروائی کے دوران تباہ کی جانے والی بوبی ٹریپ کشتیوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اب تک 91 بوبی ٹریپ کشتیوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔