Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے علاقے العبدیہ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر عرب اتحاد کے حملے

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 19 کارروائیاں کی گئی ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئرترکی المالکی نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 19 کارروائیاں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں 12 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 108 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ نہتے یمنی شہریوں کے تحفظ اور یمن کی آئینی قومی فوج  کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحاد نے بیان میں کہا تھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 43 کارروائیاں کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن میں 9 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 134 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔
 العربیہ نیوز کے مطابق عرب اتحادی فورسز کے ترجمان نے یمن میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے حوالے سے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ العبدیہ کے علاقے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر: