ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی شکست پر جہاں پاکستان میں خوشی منائی گئی وہیں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سمیت دیگر شہروں میں بھی لوگوں نے اس جیت پر جشن منایا۔
ایک طرف انڈیا میں سوشل میڈیا پر شکست خوردہ ٹیم پر تنقید کی جا رہی ہے اور دوسری جانب انڈیا کی ہار پر جشن منانے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق کشمیر کے آئی جی پولیس وجے کمار نے کہا ہے کہ پولیس نے کشمیر میں ’سکمز‘ اور ’جی ایم سی‘ کے کچھ میڈیکل کے طلبہ کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر سری نگر کے ساورا پولیس سٹیشن مین مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان نے پہلی بار ورلڈ کپ میچ میں انڈیا کو شکست دے دیNode ID: 612061
-
آج پاکستانی ٹیم نے ہمیں پیچھے چھوڑ دیا: وراٹ کوہلیNode ID: 612186
-
انڈیا کو ہرانے کے بعد پاکستان کی نظریں اب نیوزی لینڈ پرNode ID: 612561
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساورا میں میڈیکل کالج ’سکمز‘ کے ہاسٹل میں موجود ڈاکٹرز نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں نعرے لگائے اور آتش بازی کی۔‘
ڈی جی دل باغ سنگھ نے کہا کہ ’ہم نے اس کیس میں دو ایف آر درج کی ہیں۔ پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں زیادہ تر 2017 کی ہیں۔ تاہم میڈیکل کالج کی حالیہ ویڈیو بھی ہے۔ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کارروائی کی جائے گی۔‘
انڈین میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا گیا۔
Those bursting crackers on Pak winning can’t be Indian! We stand by our boys! #Shameful
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) October 25, 2021
انڈیا میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر انڈیا کے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’جو لوگ پاکستان کی جیت کی خوشی میں آتش بازی کر رہے ہیں وہ انڈین نہیں ہو سکتے۔ ہم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
وریندر سہواگ نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’دیوالی میں آتش بازی پر پابندی ہے، لیکن انڈیا کے کچھ حصوں میں پاکستان کی جیت کے بعد پٹاخے پھوڑے گئے۔ اچھا، وہ ضرور کرکٹ کی جیت کا جشن منا رہے ہوں گے تو دیوالی پر آتش بازی کرنے پر کیا اعتراض ہے۔ منافقت کیوں، سارا گیان اسی وقت یاد آتا ہے۔‘
Firecrackers are banned during Diwali but yesterday in parts of India there were firecrackers to celebrate Pakistan ‘s victory. Achha they must have been celebrating victory of cricket. Toh , what’s the harm in fireworks on Diwali. Hypocrisy kyun ,Saara gyaan tab hi yaad aata hai
— Virender Sehwag (@virendersehwag) October 25, 2021