یہ تو شاید آپ نے سنا ہی ہوگا کہ کھیلوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ لیکن کھیلنے والوں کا تو ہوتا ہے۔
اس لیے ٹی 20 کے عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی شکست کا سہرا ایک فاسٹ بولر کے سر باندھا جا رہا ہے۔ نہیں یہ شاہین شاہ آفریدی کا ذکر نہیں ہے، حالانکہ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آفریدی نے پہلے دو اوورز میں ہی کافی حد تک کھیل کی سمت طے کر دی تھی۔ ان میں انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بھی شامل ہیں، لیکن انہیں کرکٹ کی کیا سمجھ جو ان کی رائے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
سوشل میڈیا پر اس کرکٹر کو غدار کہا جا رہا ہے اور کچھ لوگ انہیں وہاں جانے کا مشورہ دے رہے ہیں جہاں۔۔۔ خیر آپ کو معلوم ہی ہے، باریکیوں میں جانے سے کیا فائدہ۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا سے فتح پیچھے رہ گئی، اب نظر نیوزی لینڈ پر ہے: بولنگ کوچNode ID: 612401
-
انڈیا کو ہرانے کے بعد پاکستان کی نظریں اب نیوزی لینڈ پرNode ID: 612561
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی جیت پر انڈیا میں جشن منانے پر مقدماتNode ID: 612586