انڈیا سے فتح پیچھے رہ گئی، اب نظر نیوزی لینڈ پر ہے: بولنگ کوچ
پاکستان کے بولنگ کوچ ورنن فلینڈر کے مطابق ٹیم نے انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا (فوٹو: گیٹی امیجز)
پاکستان کے بولنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کہا ہے کہ انڈیا سے یادگار فتح پیچھے رہ گئی اب ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔
یہ بیان اپنے پڑوسی ملک انڈیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ اپنی پہلی فتح کے محض 48 گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ورنن فلینڈر کا کہنا تھا کہ ’کل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پچھلے دو ڈھائی ہفتوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے کہ لڑکے اچھی فام میں ہیں۔
2009 میں ٹی 20 کا چیمپیئن بننے والا پاکستان منگل کے روز شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا جو اس کا دوسرا میچ ہو گا۔
جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے وکٹ پر قیام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کریا ہے۔
’پچھلی رات تمام کھلاڑیوں کے پاس بھرپور مواقع آئے جن میں سے کسی نے غلطی نہیں کی۔‘
ان کے مطابق آج ہونے والی بات چیت میں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کل رات کی فتح کو ایک طرف رکھتے ہوئے آنے والے مواقع پر فوکس کرنا چاہیے۔‘
فلیندر نے انڈیا کو 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 تک محدود کرنے پر پاکستان کے بولرز کی تعریف کی۔
انہوں نے خصوصاً شاہین آفریدی کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک شاندار ٹیلنٹ ہے۔‘
شاہین آفریدی نے انڈیا کے اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہُل کو اپنی پہلی سات گیندوں میں آؤٹ کیا۔
آگے جا کر انہوں نے انڈین کپتان ویراٹ کوہلی کو بھی شکار کیا اور یوں 31 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔
فلیندر کا کہنا تھا کہ ’ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، وہ انڈیا کے خلاف زبردست بولر ہیں۔‘
36 سالہ فلیندر نے پچھلے سال انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، انہوں نے 64 ٹیسٹ اور 30 ایک روز میچ کھیلے ہیں جبکہ سات ٹی 20 میچ بھی کھیل رکھے ہیں۔
پچھلے مہینے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے بعد ورنن فلیندر کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔