Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کی نئے راہیں دریافت کی جائیں گی (فوٹو، ایس پی اے )
 سعودی عرب میں وزارت سرمایہ کاری نے بنگلہ دیش کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں مفاہمت پیدا کرلی ہے-
فریقین نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کے موقع پر اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے-
تقریب میں سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر سلمان فضل الرحمان موجود تھے- 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے سرمایہ کاری کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اور سعودی عرب پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹرز کے درمیان شراکت کو مضبوط بنائیں گے اور اس حوالے سے باہمی تعاون کریں گے- 
اس کا ایک ہدف یہ ہے کہ ملکی بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں فریقین کے درمیان تعاون کا طریقہ کار بات چیت کے ذریعے تعین کیا جائے گا اور ترقی پذیر معیشت کے فروغ کے لیے صنعتوں سے استفادہ کیاجائے گا-  
فریقین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کی نئے راہیں دریافت کی جائیں گی-
طویل المیعاد شراکت اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا- اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے سرکاری و نجی ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور تعاون کی نت نئی جہتیں دریافت کریں گےـ
 

شیئر: