انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے رومن کیتھولک مسیحی برداری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسوا کو انڈیا کے دورے کی دعوت دی ہے جسے کافی اہم خیال کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مودی جو جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے اس وقت اٹلی میں موجود ہیں، انہوں نے پوپ فرانسوا کو کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن میں ملاقات کے دوران دورے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
-
پوپ فرانسس عراق پہنچ گئے، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیںNode ID: 546476
مودی نے ویٹیکن میں پوپ فرانسوا کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے حوالے سے لکھا کہ ’پوپ فرانسوا کے ساتھ گرمجوش ملاقات ہوئی۔ مجھے ان کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات کرنے کا موقع ملا اور (میں نے) انہیں انڈیا کے دورے کی دعوت دی۔‘
Had a very warm meeting with Pope Francis. I had the opportunity to discuss a wide range of issues with him and also invited him to visit India. @Pontifex pic.twitter.com/QP0If1uJAC
— Narendra Modi (@narendramodi) October 30, 2021