Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ورثے اور تاریخی مقامات کے تحفظ کےلیے تعاون کا معاہدہ 

سعودی ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی، محکمہ آثار قدیمہ اورعجائب گھروں کا ادارہ تعاون کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی، محکمہ آثار قدیمہ اورعجائب گھروں کا ادارہ ایک دوسرے سے تعاون پر متفق ہوگئے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کی سرپرستی میں محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھروں کے ادارے نے ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ پیر کو تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
 قومی ورثے اورعجائب گھروں سے تعلق رکھنے والے شعبوں میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں گے۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں ریاض میں ہوئی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ اور ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی 5 شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
تاریخی مقامات کا تحفظ سب سے اہم ہوگا۔ اس بات کا بھی اہتمام کیا جائے گا کہ ایسے آثار کے نام تجویز کیے جائیں گے جنہیں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرایا جاسکتا ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین ایسے مقامات کی نگرانی کریں گے جہاں ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کھدائی کا کام کررہی ہوگی۔ 
محکمہ آثار قدیمہ ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کو آثار قدیمہ کے مقامات کے تحفظ کے لیے مقرر اقدامات سے آگاہ کرے گی۔
مفاہمتی یادداشت کے بموجب فریقین آثار قدیمہ کی تلاش، سروے اور تلاش میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
محکمہ آثار قدیمہ دریافت شدہ آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اپنی نگرانی میں کرائے گا- 
فریقین ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے دائرہ کار میں آنے والے صنعتی اور آبادیاتی مقامات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اصلاح و مرمت کا کام بھی اشتراک سے ہوگا۔ 
فریقین تاریخی مساجد تعمیر کرائیں گے اور اس حوالے سے ریکارڈ بھی تیار کریں گے۔ دستکاریوں اورمختلف پیشوں کے فروغ میں تعاون اور دستی مصنوعات کے مراکز کے قیام میں مدد دیں گے۔ 
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی اور عجائب گھروں کا ادارہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دو شعبوں میں تعاون کریں گے۔
سمندری عجائب گھر اور زیرآب آثار قدیمہ کا مرکز قائم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عجائب گھروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں تعاون کے مختلف مواقع کی فہرست تیار کریں گے۔ 

شیئر: