Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: ’’پیارا پاکستان‘‘ کے نام سے پاکبانوں کی شاندار تقریب

سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری شاہد اقبال كى شرکت، ڈاکٹر کاشف چوہدری کو شیلڈ
         تبوک (طارق محمود نور الہیٰ)یوم پاکستان پر ’’پیارا پاکستان‘‘ کے حوالے سے تقریب مقامی استراحہ میں  ہوئی ۔ پاکستانی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری شاہد اقبال کی زیرصدارت پاک کمیونٹی تبوک کا ایک اجتماع ہوا۔ خیر مقدمی کلمات عبدالعزیز ملک نے پیش کئے۔ پاکستان کی اہمیت کو بیان کیا اور پاکستان کے قائم مقام سفیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تبوک میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں اپنے نمائندے کی حیثیت سے شاہد اقبال کو شرکت کی اجازت دی۔  مقامی سعودی تاجر سلیم عبدالرفیع لودھی نے  اس موقع پر پاک سعودی تعلقات کو  تاریخی  اور  اخوت سے بھرپور قرار دیا۔ انجینیئر اعظم ساجد نے جو گزشتہ 25سال سے تبوک میں مقیم ہیں۔ پاکبانوں کی وطن دوستی پر روشنی ڈالی۔ کمیونٹی کے مسائل کو ابو صفی نے قونصلر کی خدمت میں رکھتے ہوئے شناختی کارڈ بلاک ہونے کی شکایت کو  اولین بنیاد پر حل کرے۔ ملک واپسی پر اوورسیز ایمپلائز کے مسائل کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور ملک میں گستاخانہ، تعصب آمیزبلاگز پرپابندی لگانے کی درخواست کی۔ صدارتی خطاب میں شاہد اقبال نے پاکستانی کمیونٹی کو  شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان، سعودی عرب کے  بہترین  تعلقات پر روشنی ڈالی اور پیش کی گئی گزارشات کو  سفیر کی منظوری سے  متعلقہ اداروں تک  پہنچانے کا   وعدہ کیا۔  قونصلر کو  تبوک یونیورسٹی کے  وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالعزیز العنزی کی  طرف سے  شیلڈ پیش کی گئی  ۔ تبوک یونیورسٹی کی میڈیا ٹیم نے  اس تقریب کی کوریج کے  علاوہ قونصل رشاہد اقبال سے  یونیورسٹی میگزین ’’المدین‘‘ کیلئے  انٹرویو بھی کیا۔ پاکستانی خواتین و  حضرات کی  بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔  ڈاکٹر کاشف چوہدری کو کمیونٹی ویلفیئر کیلئے انتھک کوششوں پر شیلڈدی گئی۔ آخر میں عشائیہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
 
 

شیئر: