Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر فروزن چکن میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

شپمنٹ میں انتہائی مہارت سے خطرناک نشہ آور پاوڈر چھپایا گیا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
جدہ پورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے فرون چکن میں بڑی مقدار میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نشہ آور خطرناک پاؤڈر کو مرغی کے گوشت کے ساتھ مہارت سے چھپا کرمملکت سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق جدہ کی بندرگاہ پر کسٹم اہلکاروں کی ٹیم نے بیرون ملک سے آنے والی ایک شپمنٹ جس میں مرغی کا منجمد گوشت لایا جارہا تھا کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں انتہائی مہارت سے خطرناک نشہ آور پاؤڈر چھپایا گیا ہے۔
سمگلرز نے نشہ آور پاؤڈر کوانتہائی مہارت سے کنٹرینر کے فریزنگ زون میں چھپایا تھا تاہم اہلکار جدید ترین سکیننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے منشیات کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔
کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے کوکین پاؤڈر کا وزن 46.8 کلو گرام تھا جسے شپمنٹ کے مختلف مقامات پر چھپایا گیا تھا۔
ضبط کیے جانے والے کوکین کے پاوڈر کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ شپمنٹ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
 

 

شیئر: