Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں زلزلے سے تباہ گاؤں کی تعمیر نو

تعمیرِ نو کا منصوبہ بہت بڑا ہے۔ (فوڈو الاخباریہ چینل)
شاہ سلمان امدادی مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ مرکز نے شام میں زلزلے سے تباہ ہونے والے ایک گاؤں کی تعمیر نو مکمل کرلی ہے جس میں 3 ہزار سے زائد رہائشی یونٹ تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈاکٹر سامر کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں کے علاوہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ 7500 گھروں کی تعمیر نو اور وہاں کے رہائشیوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز کی جانب سے شام کے تباہ کن زلزلے کے بعد مختلف جگہوں پر بحالی کا کام کیا گیا جن میں حلب کے نواحی علاقے، ادلب اور ترکیہ کی سرحد کے قریب موجود علاقے شامل تھے۔
ڈاکٹر الجطیلی کا کہنا تھا کہ تعمیرِ نو کا منصوبہ بہت بڑا ہے جس سے زلزلے سے متاثرہ متعدد علاقوں کے لوگوں کی وسیع پیمانے پر بحالی کا کام کیا جارہا ہے۔
 

 

شیئر: