پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی اچھی بولنگ نہیں بلکہ افغان بیٹسمین کے ہاتھوں چھکے چوکے کھانا ہے۔
حسن علی افغانستان کے خلاف میچ میں 4 اوورز کیے جس میں سے ایک میڈن تھا لیکن پھر بھی انہوں نے 38 رنز دے دیے پھر بھلا سوشل میڈیا صارفین انہیں کیسے بخش دیتے۔
سوشل میڈیا پر حسن علی پر خوب طنز ہوتا رہا۔
مزید پڑھیں
-
-
-
’میچ میں پاکستان اور افغانستان کے پرچم کو ایک ساتھ لہرائیں‘
Node ID: 613581
ناصر حسین نامی صارف نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’حسن علی نے افغانستان کے لیے امریکی امداد سے زیادہ [کام] کیا ہے۔‘
حسن ’لیجنڈ‘ نامی صارف نے حسن علی کی خراب بالنگ کی وجہ ان کے بال قرار دیے۔
انہوں نے لکھا کہ ’حسن علی کے بال کٹواؤ سب سے پہلے، اسے نظر نہیں آتا۔‘
Hassan Ali has done more for Afghanistan than America's aid.#PAKvAFG pic.twitter.com/P5l4Y8dkyG
— ناصر حسین (@Petyr___Baelish) October 29, 2021
سمیرا خان نامی ایک خاتون نے لکھا کہ ’عوام کا مطالبہ ہے کہ حسن علی کو بیٹنگ کی شروعات کے لیے بھیجا جائے اور پورا ہدف ان سے چیس کروایا جائے۔‘
Public Demand: Send Hassan Ali to open Batting, chase the entire target now...@RealHa55an pic.twitter.com/sJ6u64Ofn1
— Sumaira Khan (@sumrkhan1) October 29, 2021
علی سجاد نامی صارف تو اتنے غصے میں آگئے کہ انہوں نے حسن علی کو اگلے میچ میں ٹیم سے باہر بٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
Hassan Ali ke baal katwao sab se pehley, isko nazar nai ata.
— HassanLegend391 (@hassanlegend391) October 29, 2021
انہوں نے کہا کہ ’حسن علی کی جگہ شاہنواز دھانی کو اگلے میچ میں کھلانا چاہیے۔‘
Dahani should be playing the next match in place of Hassan Ali. #PakvsAfg
— Ali Sajjad (@Ali_Sajj) October 29, 2021
تاہم کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ صرف ایک میچ میں خراب کارکرگی دکھانے پر حسن علی کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ ناسمجھ میں آنے والا ہے۔
بلال احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’لوگ دوسروں پر ہمیشہ کیوں تنقید کرتے رہتے ہیں۔ ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ہم لوگ کہتے تھے کہ حارث رؤف اور آصف علی کو سکواڈ میں نہیں ہونا چاہیے۔‘
’حسن علی کو صرف ایک برے اوور پر جج نہیں کرنا چاہیے۔‘
Why we ppl are always criticizing others....World Cup start hony sa pehly hum log he kahty thy k Haris Rauf aur Asif Ali ko squad ma nahi hona chahea but ab Results ap ky samny hain...so please dont judge Hassan Ali only by one over's bad performance...#PakvsAfg #HassanAli pic.twitter.com/qmogia8mfS
— Bìlàl Àhmêd (@bht_bolta_hu_yr) October 29, 2021