عرب اتحاد کے حملوں میں مزید 145 حوثی ہلاک، 18 فوجی گاڑیاں تباہ
مارب کے قریب بصرواح اور الجوف میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
یمن میں عرب اتحاد نے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سٹریٹجک شہر مارب کے قریب بصرواح اور الجوف میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر مزید 32 فضائی حملے کیے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے بدھ کو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 18 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 145 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔