حرمین شریفین سمیت تمام مساجد میں نماز استسقا ادا کی گئی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر حرمین شریفین سمیت ملک بھر کی مساجد میں جمعرات کو نماز استسقا ادا کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کم و بیش 26 ہزار مساجد میں مسلمانوں نے باران رحمت کے نزول کی دعا کی ہے۔

نماز استسقا کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل پیش پیش تھے۔
مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ بندر بلیلہ خطبہ پڑھا اور نماز کی امامت کی ہے۔

انہوں نے اپنے خطبے میں باران رحمت کے نزول کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو توبہ و استغفار اور صدقہ وخیرات کی تلقین کی ہے۔
دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی میں ہوا جہاں نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نمازیوں میں پیش پیش تھے۔

مسجد نبوی کے امام اور خطیب شیخ عبد المحسن القاسم نے خطبہ دیا اور امامت کروائی ہے۔
اپنے خطبے میں انہوں نے باران رحمت کے لیے اللہ سے رجوع کرنے اور رحمت کی امید لگائے رکھنے کی ترغیب دی ہے۔

اسی طرح کا اجتماع ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں ہوا جہاں گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے شرکت کی۔
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے بھی جامع امام ترکی میں نمازادا کی ہے۔

اسی طرح جازان، عسیر، الجوف، تبوک، مشرقی ریجن اور دیگر علاقوں میں بھی نماز استسقا ادا کی گئی ہے۔