Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم مئی کو پاکستانی عازمین کا پہلا قافلہ ارض مقدس پہنچے گا

’امسال ایک لاکھ 79 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
پاکستانی عازمین حج کا اولین قافلہ یکم مئی کو ارض مقدس پہنچے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی عازمین کا حج آپریشن 30 دن تک جاری ہے اور30 مئی کو آخری حج پروازسعودی عرب پہنچے گی۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ 10 اپریل تک پراوزوں کا جدول جاری کردیا جائے گا۔
پاکستانی وزارت اسلامی أمور کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’پاکستانی عازمین کی منتقلی سعودی ایئرلائن اور پی آئی اے سمیت 5 فضائی کمپنیوں کے ذریعہ ہوگی‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امسال ایک لاکھ 79 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
 

شیئر: