نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 15 افراد گرفتار
’مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے قات سمگل کرتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن سیکیورٹی فورس نے نشہ آور پودہ ’قات‘ سمگل کرنے اور ریجن میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے سمگلنگ میں ملوث 15 افراد گرفتار کئے ہیں۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’قات سمگل کرنے والا گروہ ایتھوپین تارکین پر مشتمل ہے‘۔
’مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے قات سمگل کرتے تھے اور پھر مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔