امارات میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے کم رہے، ایک ہلاک
متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 40 ہزار 289 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
امارات میں جمعہ 5 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 80 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 40 ہزار 289 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 3 ہزار 988 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 133 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار 695 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 136 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 26 ہزار 375 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 13 لاکھ 307 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔