Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن، کوئی رویا تو کوئی حیران ہوا

امریکہ میں 5 سال سے 11 سال کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
بچوں کو ویکسین لگانے کے مرحلے کا آغاز بدھ سے ہوا ہے۔ اس سے قبل 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی ویکسینیشن ہورہی تھی۔ بچوں کو دواساز کمپنی فائزر کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں ویکسین لگاتے وقت بچوں کا ردعمل دیکھیے۔

سات برس کی ایما انگل اپنی والدہ کے ساتھ ویکسین لگوانے کے لیے آئی ہیں۔ 

لیوی فراسٹ بھی سات برس کے ہیں، ان کو بھی ویکسین لگاتے وقت سرنج سے ڈر لگ رہا تھا۔

امریکہ نے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے۔

پانچ برس کی کائلہ ڈرم نے ویکسین لگانے سے پہلے اپنے آنکھوں کو بند کردیا۔

ویکسین لگانے کے لیے بچے والدین کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں سکول بند ہوگئے تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بچے گھروں تک محدود تھے۔

متعدد ممالک نے بالغ افراد کے بعد بچوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ برس کے برس رینن روجاز بھی دیگر بچوں کی طرح ویکسین کی پہلی خوراک لگوا رہے ہیں۔

ڈیزری کورونا وائرس ویکسین لگوانے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

شیئر: