Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں لوک ثقافت کی نمائش کے لیے زمان ولیج

’وزٹ کرنے والے پرانی یادوں کی میں کھو جاتے ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں جاری ریاض سیزن میں ’زمان ولیج‘ ایک ایسا علاقہ بن گیا ہے جس نے سات نسلوں کو ایک چھت تلے جمع کر دیا ہے۔
العربیہ کے مطابق گزشتہ صدی عیسوی کے 60 کی دہائی سے لے کر اب تک، جہاں مختلف عمروں کے وزٹرز کو اس کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے وہاں ہر نسل کے رسوم و رواج، واقعات، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کی پرفارمنس کے ذریعے ماضی کو حال سے یکجا کیا گیا ہے۔
زمان ولیج کو وزٹ کرنے والے پچھلی نسلوں کے بچوں کو ماضی کے لیے پرانی یادوں کی میں کھو جاتے ہیں اور انہیں پرانے دور کے طرز زندگی کے بارے میں جان کاری کابھی موقع ملتا ہے۔
 

شیئر: