ریاض سیزن میں مصری اوپیرا ہاؤس کی میوزک ٹیم شامل
جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:32
دونوں ملکوں میں تعاون منفرد شکل میں آگے بڑھ رہا ہے- (فوٹو الشرق الاوسط)
مصر کی وزیر ثقافت ڈاکٹر ایناس عبدالدایم نے کہا ہے کہ مصری اوپیرا ہاؤس کی میوزک ٹیم ریاض سیزن ٹو میں شامل ہے- ٹیم کی قیادت مایسترو حازم القصبجی کررہے ہیں- اوپیرا سٹارز میں فاروق، ایمان عبدالغنی اور احمد عفت ہیں-
عبدالدایم نے کہا کہ مصر اور سعودی عرب ثقافت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں- ثقافت اور آرٹ کے رشتے مضبوط بنانے کی سکیمیں تیار کی جاچکی ہیں- تعاون منفرد شکل میں آگے بڑھ رہا ہے-
مصری وزیر ثقافت نے توجہ دلائی کہ دونوں ملک اچھوتے پروگرام پیش کررہے ہیں- اس کا ثبوت عرب ثقافت کے منظر نامے میں دکھائی دے رہا ہے- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تمدنی ماحول جنم لے رہا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں