ریاض سیزن انتظامیہ نے کہا ہے کہ بولیورڈ ریاض سٹی کا افتتاح پیر کو ہوگا۔ اس سے آئندہ برسوں میں بھی لطف اٹھایا جا سکے گا- یہ سعودی میڈ غیرمعمولی پروگرام ہے جو ریاض کے شائقین کے لیے قابل دید مقام بن جائے گا-
رقص کرتا فوارہ شائقین کو بہت بھائے گا- (فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر)
ایس پی اے کے مطابق بولیورڈ ریاض سٹی کا کل رقبہ نو لاکھ مربع میٹر کے لگ بھگ ہے۔ یہ گذشتہ ریاض سیزن کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے- یہ ریاض کے شمال میں حطین محلے میں واقع ہے- یہاں رقص کرتا فوارہ شائقین کو بہت بھائے گا- یہ علاقے میں اپنی نوعیت کا منفرد ہوگا- یہاں اعلی درجے کے ریستوران اور قہوہ خانے بھی کھولے گئے ہیں-
بولیورڈ ریاض سٹی نو حصوں میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ہر حصے میں سپیشل پروگرام ہوں گے- یہاں ریستوران، قہوہ خانے، پارک،، انٹرنیشنل گیمز، میلے اور ہر عمر اور ذوق پر پورے اترنے والے تجارتی مراکز قائم کیے گئے ہیں- یہاں کا فوارہ جو لیزر اور رنگ و نور سے آراستہ ہوگا سب سے زیادہ پسند کیا جائے گا-