آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 85 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جب کہ مچل مارش نے 53 رنز سکور کیے۔ ایون لوئس نے 29 رنز بنائے۔
ابوظبی میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پر157 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پولارڈ 44 اور شمرون ہیٹمائر 24 رنزبنائے۔
آندرے رسل نے18 ، کرس گیل 15 اور ڈوائن براوو نے 10 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،۔
ایڈم زمپا ، مچل اسٹارک اورپیٹ کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
خیال رہے کہ آج دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جب کہ دوسرے سیمی فائنیلسٹ کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ہے۔
گروپ ون میں ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔