Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17 لاکھ ریال چوری کرنے والا 11 رکنی گروہ گرفتار

’چوری شدہ رقم بیرون ملک بھیج دی جبکہ ان کے ٹھکانے سے 46 ہزار 526 ریال ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے متعدد کمپنیوں کے لاکر توڑ کر خطیر رقم چوری کرنے والا گرہ گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان میں سے ایک سعودی شہری جبکہ 10 غیر ملکی ہیں۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’غیر ملکی گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ گروہ نے ریاض میں متعدد کمپنیوں کے تالے توڑ کر مجموعی طور پر 17 لاکھ 4 ہزار 846 ریال چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے چوری شدہ رقم متعدد ذرائع سے بیرون ملک بھیج دی ہے جبکہ ان کے ٹھکانے سے 46 ہزار 526 ریال ضبط ہوئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: