آرامکو کے تحت خواتین گالف مقابلے جاری
’خواتین گالف مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 10 لاکھ ڈالر کے انعامات تقسیم ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
آرامکو کمپنی کی سرپرستی میں خواتین کے درمیان گالف مقابلے جاری ہیں جس میں نیوزی لینڈ کی کھلائی لیڈیا کو ابھی تک اول قرار دی جا رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خواتین گالف مقابلوں میں 63 کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے تمہیدی مرحلہ طے کیا ہے۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’نیوزی لینڈ کی کھلاڑی لیڈیا کو اور تھائی لینڈ کی کھلاڑی اتایا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا‘۔
’خواتین گالف مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 10 لاکھ ڈالر کی مالیت کے انعامات تقسیم ہوں گے‘۔
’خوتین گالف مقابلوں کے تحت دیگر مختلف سرگرمیاں بھی انجام پا رہی ہیں جن میں خاندان کے مختلف افراد کی دلچسپی کا خیال رکھا گیا ہے‘۔