Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ میلے میں بہترین کلاسک کاروں کے مالکان میں انعامات تقسیم

’میلے میں کلاسک کاروں کو دیکھنے کے لیے کم و بیش 60 ہزار افراد نمائش میں شریک ہوئے‘ (فوٹو: سبق)
درعیہ میلے میں کلاسک کاروں کی نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نمائش کے لیے پیش کی جانے والی 500 کلاسک کاروں میں سے نمایاں کاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’درعیہ میلے میں نمائش کے لیے رکھی جانے والی کلاسک کاروں کی مجموعیت مالیت ایک بلین ریال سے زیادہ تھی‘۔
’نمائش میں سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے علاوہ امریکہ اور خلیجی ممالک سے بھی کلاسک کاروں کی نمائش ہوئی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں کیڈلک 1929 کی بھی نمائش کی گئی جو اپنی نوعیت کی واحد کار ہے‘۔
’میلے میں کلاسک کاروں کو دیکھنے کے لیے کم و بیش 60 ہزار افراد نمائش میں شریک ہوئے‘۔
’میلے کے تحت 13 کلاسیکل کاروں کی خرید وفروخت بھی ہوئی جس میں اس نوعیت کی کاریں رکھنے کا شوق رکھنے والوں نے حصہ لیا‘۔
 

شیئر: