Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کیٹ واک کا عالمی دن منایا گیا

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں کیٹ واک کا عالمی دن منایا گیا جس میں وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کے علاوہ مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کیٹ واک کے عالمی دن کے موقع پر جدہ میں واکنگ ایکٹیویٹی منعقد ہوئی جس میں وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل شریک تھے۔
اسی طرح کی ایکٹیویٹی ریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلکس میں بھی منعقد ہوئی جس میں سعودی اولمپک کمیٹی کے سربراہ شہزادہ فہد بن جلوی نے شرکت کی۔
دریں اثنا ریاض کے حی السفارات میں وزارت خارجہ کی سرپرستی میں کیٹ واک ایکٹیویٹی منعقد کی گئی جس میں 7 کلو میٹر ٹریک پر واک کی گئی۔
ادھر طائف میں بھی میونسپلٹی کی زیر سرپرستی کیٹ واک کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 300 افراد نے 7 کلو میٹر ٹریک پر واک کیا۔
سرگرمی میں متعدد حکومتی اداروں کے علاوہ رضاکار ٹیموں نے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے۔

’وزارت خارجہ کی سرپرستی میں کیٹ واک ایکٹیویٹی منعقد کی گئی جس میں 7 کلو میٹر ٹریک پر واک کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)

واضح رہے کہ کیٹ واک عالمی دن امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بنت بندر کی تجویز پر منعقد کیا گیا ہے۔
اس کے تحت ایک طرف معاشرے کے افراد کو کھلی فضا میں واک کرنے اور ورزش کرنے کی اہمیت سے آگاہی دی جا رہی ہے تو دوسری طرف بلی کے نسل کے جانوروں کے تحفظ کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: