Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدسے بیکٹریا کا خاتمہ

سڈنی ..... آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہد ہر قسم کے جرثوموں (بیکٹیریا) کو ہلاک کرسکتا ہے جنہیں اینٹی بایوٹک دوا بھی ختم نہیںکر سکتی ۔یورپین جرنل آف کلینیکل مائیکروبائیالوجی اینڈ انفیکشس ڈزیزز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہد میں قدرتی طورپرغیرمعمولی جراثیم کش صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہ ”ایم آر ایس اے“ کہلانے ان خطرناک جرثوموں تک کو باآسانی ہلاک کرسکتا ہے جن میں اینٹی بایوٹکس (جراثیم کش دواوں) کے خلاف مزاحمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور آجکل کوئی بھی دوا ان پر اثرانداز نہیں ہورہی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اصلی شہد میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اوراس میں ایسے خامرے (اینزائمز) موجود ہوتے ہیں جو جرثوموں کو ہلاک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شیئر: