Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں کی مہنگی ٹکٹوں کا مسئلہ حل کیا جائے: مجلس شوریٰ

 مسافروں کو درپیش مسائل کے حل کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شوریٰ نے محکمہ شہری ہوابازی سے اندرون ملک پروازوں کے مہنگے ٹکٹوں کا مسئلہ حل کرنے کو کہا ہے۔
مجلس شوریٰ میں یہ مطالبہ مالیاتی سال کی رپورٹ پر بحث کے دوران کیا گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مجلس شوریٰ نے محکمہ شہری ہوابازی سے کہا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مسابقت کا ماحول فراہم کرے اور نجکاری کا اہتمام کرے۔ 
مجلس شوری نے محکمہ شہری ہوابازی سے کہا کہ وہ تعطل کے شکار ایئرپورٹس کے منصوبے مکمل کرے۔ اس سلسلے میں سعودی وژن 2030 کے تقاضے اور شہری ہوابازی کی قومی حکمت عملی نافذ کرے۔ 
شوریٰ نے محکمہ شہری ہوابازی کو ہدایت کی کہ داخلی پروازوں کے مہنگے ٹکٹوں کا معاملہ حل کیا جائے۔ 
شوریٰ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دیگر ایئر پورٹس پر مسافروں کو درپیش مسائل کے حل کی بھی ہدایت کی ہے۔

شیئر: