Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030 تک چاند یا مریخ پر خلائی مشن بھیجا جائے: مجلس شوری

بین الاقوامی شراکت سے خلائی مشن کی منصوبہ بندی کی جائے (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری نے 2030 تک چاند یا مریخ پر خلائی مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی خلائی ادارے سے کہا گیا ہے کہ مریخ اور چاند پر رسائی کا سال سعودی وژن 2030 کے جشن کا سال ہونا چاہیے۔
سرکاری خ:ر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مجلس شوری نے سعودی خلائی ادارے سے کہا ہے کہ بین الاقوامی شراکت سے خلائی مشن کی منصوبہ بندی کی جائے اور بین الاقوامی ماہرین سے اس سلسلے میں مدد لی جائے۔ سعودی ماہرین بھی تیار کیے جائیں۔ 
شوری نے سعودی خلائی ادارے سے کہا کہ وہ قانونی، انتظامی فرائض اور پروجیکٹ کو ایگزکیوٹ کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ  تعاون کرے۔ سعودی وژن کے اہداف اور خلائی شعبے کے مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر: